شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان پکڑی گئی،فوٹو گرافرز سے بچ نہ پائی


بمبئی (اردو آفیشل)اداکار شاہ رخ خان اپنی سترہ سالہ بیٹی سہانا خان کی میڈیا پر شرمناک تصاویرجاری کرنے پر اخبار نویسوں پر برس پڑے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ میرے بچوں کو اپنے باپ کی شہرت کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔ چنددنوں سے سہانا خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ایک وڈیو کے بعد وہ خاصے اپ سیٹ ہوگئے ہیں۔

اس وڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ سہانا خان ایک نجی پارٹی میں شرکت کےلئے جب ہوٹل پہنچیں تو فوٹو گرافرز نے اسکا بری طرح تعاقب کیا اور اسے گھیر کر اسکی تصاویر اور وڈیوز بنالیں جبکہ وہ ان سے بچنے میں ناکام ہونے کے بعد اپنے جذبات چھپاتی رہی حتیٰ کہ جب وہ لفٹ میں بیٹھنے کی کوشش میں لفٹ کابٹن دبا رہی تھی تو فوٹو گرافرز نے شکاری بھیڑیوں کی طرح اسکو گھیر کر لاچار اور بے بس کردیا ،وہ ان سے روہانسی ہوکرمنہ چھپانے میں ناکام رہی اور لفٹ کا دروازہ کھلنے کا انتظار کئے بغیر واپس چلی گئی۔اس واقعہ کے بعد پاپارازیوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کا میڈیا پر برسنا فضول ہے حالانکہ انکی بیٹی خود انسٹا گرام پر اپنی پرائیویٹ فوٹوز شئیر کرکے میڈیا کو دعوت دے رہی ہیں ۔