اداکارہ کنگنارناوت فلم منی کارنیکا،دا کوئین آف جھانسی کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں
اُردو آفیشل۔ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت حید رآباد میں فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت فلم ”منی کارنیکا ، دی کوئین آف جھانسی “ کی شوٹنگ کے دوران تلوا ر لگنے سے زخمی ہو گئیں ، انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے ناک پر گہرا زخم آیا ہے۔ کنگنا رناوت کو سین میں ساتھی اداکار نہار پانڈیا کے ساتھ تلوار بازی کرنی تھی۔اس دوران فلم کے ہدایت کار نے انہیں باڈی ڈبل استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا تاہم کنگنا رناوٹ نے اس سین کو خود شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔سین کے دوران اداکار نہار نے کنگنا کو تلوار ماری جس پر انہیں نیچے جھکنا تھا، لیکن وہ اس وار سے زخمی ہوگئیں جس کے بعد ان کی ناک سے خون بہنے لگا۔کنگنا رناوٹ کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے ناک پر 15 ٹانکے آئے ہیں ۔
جب کمال جین سے پوچھا گیا کہ گنگنا اپنی چوٹ کے نشان کو چھپانے کے لیے میک اپ کا استعمال کریں گی تو انہوں نے بتایا کہ اداکارہ کو اس چوٹ کے نشان پر فخر ہے اور وہ فلم میں اسے ضرور ظاہر کریں گی، جھانسی کی رانی ایک جنگجو خاتون تھیں اور کنگنا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان کی ہی طرح فخر سے اس نشان کو دکھائیں گی۔