سنی لیون نے مودی کو ہرا دیا


ممبئی(اردو آفیشل) یاہو کے منعقدہ عالمی سروے نے ایک ایسا راز فاش کر دیاجسے سن کر تمام انڈینز حیران ہی رہ گئے۔ معروفِ زمانہ انڈین ایکٹریس سنی لیون انڈیا کے سرچ انجن پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت پائی گئیں۔ ان کے بعد دوسرا نمبر انڈین وزیرِ اعظم نریند مودی کا تھا۔
مودی کے کئی چاہنے والے اس حقیقت کو تسلیم نہیں کر رہے اور ان کا کہنا ہے کہ سنی لیون ایک متنازعہ اداکارہ ہیں بلکہ وہ دراصل اداکارہ ہی نہیں وہ جنسی

فلموں کی بھی ایک معروف ایکٹریس ہیں اور اس طرح ان کو دوہرا فائدہ حاصل ہوا ہے۔ انڈین اپنے سرچ انجن پر سب سے زیادہ سنی لیون کا نام لکھتے ہیں۔ اس کے بعد ان کی ترجیع نریندر مودی ہوتے ہیں۔ سنی لیون بالی وڈ اداکارؤں میں بھی پہلے نمبر پر برا جمان ہیں اور کے بعد بالترتیب بپاشا باسو، دپیکا ، کترینہ کیف اور پراینیکا چوپڑا کا نمبر ہے۔