قندیل بلوچ کی چھوٹی بہن منظرعام پرآگئی


لاہور(اردو آفیشل )پاکستانی اداکارہ نمرا خان بھی صبا قمر کے ڈرامے ’باغی‘ کی کاسٹ کا حصہ بن گئیں۔ٹی وی چینیل اردو 1 پر جلد نشر ہونے والا ڈرامہ ’باغی‘ پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بنایا جارہا ہے۔اداکارہ نمرا خان ’باغی‘ ڈرامے میں صبا قمر، عثمان خالد بٹ، سرمد کھوسٹ اور علی کاظمی کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔وہ آخری مرتبہ یاسر نواز کی فلم ’مہرالنساء وی لب یو‘ میں کام کرتی نظر آئیں تھی۔نمرا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’اردو 1 چینل سے تعلق رکھنے والی نینا کاشف نے مجھ سے اس کردار کے لیے رابطہ کیا، وہ مجھے صبا کے ساتھ کئی مرتبہ دیکھ چکی ہیں، اس لیے انہوں نے مجھے اس کردار کی آفر کی، کیوں کہ ان کے خیال میں ہم ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہیں‘۔س ڈرامے میں نمرا خان قندیل بلوچ کی چھوٹی بہن کا کردار کرتی نظر آئیں گی

نمرا خان نے بتایا کہ اس ڈرامے کی زیادہ تر شوٹنگ گاؤں میں ہوئی، ڈرامے میں پنجابی انداز نبھانا ضروری تھا۔’باغی‘ کے علاوہ نمرا خان اس وقت ’الف‘ اور ’انسان‘ نامی ڈراموں میں کام کررہی ہیں۔ان کا قندیل بلوچ کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ’ہر کوئی قندیل بلوچ کے بارے میں جانتا ہے، لوگ انہیں مزید جانتا چاہتے ہیں، وہ کون تھیں اور انہیں کیوں مارا گیا‘۔باغی‘ کی ریلیز تاریخ کا تو اب تک اعلان نہیں کیا گیا تاہم نمرا خان کے مطابق یہ جلد نشر کیا جائے گا۔