مسٹر بین ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں ؟ خبر سے سب کو افسردہ کر دیا


لندن(اردو آفیشل) سوشل میڈیا پر مشہور اداکار روان ایٹکنسن کی موت کی خبر نشر کر کے ایک مرتبہ پھر سنسنی پھیلا دی گئی، جس سے ان کے مداح شدید غم وغصے میں ہیں۔ ہوا یوں کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فس بک کے ذریعے روان ایٹکنسن کے انتقال کی جھوٹی خبر نشر کی گئی۔ ان کے مداحوں نے جیسے ہی یہ خبر پڑھی تو ان کے پاؤں سے زمین نکل گئی۔ اس خبر کے مطابق مسٹر بین کے کردار سے مشہور برطانوی اداکار امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس خبر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹویٹر کے ذریعے پھیلایا گیا تھا۔ روان ایٹکنسن کے مداحوں کو جب اس خبر کے جھوٹے ہونے کا پتہ چلا تو ان کی جان میں جان آئی لیکن اس خبر کو کھولنے کی صورت میں انھیں نقصان بھی اٹھانا پڑا کیونکہ اس نیوز میں کمپیوٹر وائرس تھا۔ خیال رہے کہ روان ایٹکنسن کو کو سوشل میڈیا کے ذریعے اب تک 9 بار ہلاک کیا جا چکا ہے۔مسٹر بین کے نام سے مشہور یہ اداکار 1955ء میں برطانیہ میں پیدا ہوا۔ روان ایٹکنسن نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1978ء میں بی بی سی ریڈیو سے کیا جبکہ ٹی وی، تھیٹر اور فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ ان کی فنی زندگی میں یوٹرن تب آیا جب انہوں نے 1990ء میں برطانوی ٹی وی سے نشر ہونے والے کامیڈی ڈرامے مسٹر بین کا مرکزی کردار ادا کیا۔

روان ایٹکنسن کی جاندار اداکاری کی وجہ سے یہ کردار ان کی پہچان بن گیا۔ مسٹر بین کو ایک ایسے آدمی کی صورت میں پیش کیا گیا جس کا ذہن بچوں والا ہے اور وہ ہر روز ایک نئی مشکل کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہ ڈرامہ بچوں اور بڑوں میں بے حد مقبول ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ سالوں گزر جانے کے بعد بھی مسٹر بین آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔