’’ماں کے پائوں تلے تو جنت ہے مگر بیوی کے پائوں تلے کیا ہے؟‘‘


لندن (ویب ڈیسک )بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا کی اپنےشوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو فٹ مساج دیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ جیتنے کے بعد پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ خوشگوار وقت گزار رہے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں قومی سکواڈ کا حصہ رہنے والےشعیب ملک ان دنوں اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ خوشگوار دن گزار رہےہیں۔

دونوں کی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ان دنوں دھوم مچا رکھی ہے جس میں ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے جسم پر فٹ مساج کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس دوران وہ شعیب ملک کی کمر پر کھڑی ہیں جس پر شعیب ملک ان کے وزن کے حوالے سے شکایت کر رہے ہیں کہ بہت بھاری ہو۔