کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالی معروف اداکارہ خواجہ سرا نکلی


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف ہالی ووڈ اداکارہ کیسینڈرا کیس ماضی جس شخص کے سامنے آتا ہے وہ انگشت بدنداں رہ جاتا ہے، کیونکہ آج اپنی خوبصورتی کے باعث شائقین کا دل موہ لینے والی یہ اداکارہ درحقیقت لڑکی ہی نہیں ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کیسینڈرا پیدائشی طور پر ایک لڑکا تھی، جب وہ 18سال کا ہوا تو اس نے خود کو خوبصورت لڑکی بنانے کا فیصلہ کیا اور سرجری کے ذریعے اپنے عوارض اور خال و خد تبدیل کروانے لگا۔ آج اسے دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ کبھی لڑکا تھی۔ اب تک وہ اپنے جسم کو تبدیل کروانے پر اڑھائی لاکھ ڈالر(تقریباًاڑھائی کروڑ روپے)

خرچ کر چکی ہے اور ایک انتہائی خوبصورت اور دلکش خاتون بن چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق کیسینڈرا امریکی ریاست آئیوا کے شہر ڈیس موئنیز میں پیدا ہوئی۔ جب اس نے لڑکی بننے کا فیصلہ کیا تو اس کے گھر والوں نے اس سے لاتعلقی اختیار کر لی اور وہ سامان باندھ کر فلوریڈا آ گئی۔ یہاں آ کر اس نے نئی زندگی کا آغاز کیا اور آج بطور رقاصہ و اداکارہ خود کو منوا چکی ہے۔اس کے جسم کا کوئی حصہ ایسا نہیں ہے جس کی اس نے سرجری نہ کروا رکھی ہو۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میں شروع سے جانتی تھی کہ میں ایک عورت ہوں۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ میں بچپن سے ہی کیسینڈرا بننا چاہتی تھی۔ میں بچپن میں ہی گڑیا سے کھیلتی تھی اور لڑکیوں جیسے کپڑے پہنتی تھی۔ اب میں ایک خوبرو خاتون ہوں اور اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔ مجھے امید ہے کہ دوسرے لوگ بھی میری کہانی سے متاثر ہوں گے