باہو بلی کی ہیروئن کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا


ممبئی (نیوز ڈیسک)رواں برس اپریل میں ریلیز ہونے والی فلم ‘باہو بلی 2‘ کی جوڑی پربھاس اور انوشکا شیٹھی کو خوب پذیرائی ملی۔باہو بلی 2 فلم نے بزنس کے ایسے ریکارڈ قائم کیے، جو کسی کے گمان میں بھی نہ تھے۔کہ ”ساہو“‘ 2018 میںتامل‘ ’تیلگو“ اور ”ملایم“ زبانوں میں ریلیز کی جائے گی-فلم کی کامیابی کے بعد باہوبلی ڈائریکٹر ایس ایس راجا ماؤلی نے پربھاس کے ساتھ

’ساہو‘ بنانے کا اعلان کیا، جس کے لیے سب سے پہلے کترینہ کیف کو بطور ہیروئن پیش کش کی گئی، مگر انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔کترینہ کیف کے انکار کے بعد ایس ایس راجا ماؤلی نے مجبور ہوکر شردھا کپور سے رابطہ کیا، جنہوں نے بھی ہیروئن کا کردار ادا کرنے کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا۔بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں کی جانب سے انکار کے بعد ایس ایس راجا ماؤلی نے پربھاس کے مقابلے انوشکا شیٹھی کو ہی بطور ہیروئن کاسٹ کیا۔مگر اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ہدایت کار نے انوشکا شیٹھی کو بھی اضافی وزن کے باعث فلم سے خارج کردیا۔بالی ووڈ لائف کے مطابق انوشکا شیٹھی کو پہلے ہی فلم کے مطابق اپنے وزن کو کم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر اداکارہ نے عمل بھی کرنا شروع کردیا تھا۔اداکارہ نے بڑی محنت کی، اور فلم میں کردار کے حوالے سے تربیت بھی لینا شروع کردی، مگر اب تک وہ اپنا وزن کم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انوشکا شیٹھی کا وزن اس وقت بھی فلم کے کردار کے مقابلے 7 سے 8 کلو اضافی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس راجا ماؤلی نے انوشکا شیٹھی کو فلم سے خارج کرتے ہوئے دوسری ہیروئن کی تلاش کا کام شروع کردیا۔خیال رہے کہ ”ساہو“‘ 2018 میںتامل‘ ’تیلگو“ اور ”ملایم“ زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔