سری دیوی کی چھوٹی بیٹی کی ٹی وی آڈیشن میں ناکام

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور نے رقص کی دنیا میں نام بنانے کا فیصلہ کیا لیکن ڈانس رئیلٹی شو میں شرکت کے لیے دیئے گئے آڈیشن میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑگیا۔ اداکارہ سری دیوی کی بیٹیاں اکثر خبروں میں رہتی ہیں لیکن اب ان کی بڑی بیٹی جھانوی کپور فلمی نگری میں انٹری کے باعث شہ سرخیوں میں ہے۔ سری دیوی بڑی بیٹی جھانوی کپور کی فلمی دنیا میں جانے کے فیصلے سے ناخوش ہیں اور گزشتہ دنوں انٹرویو میں اس کا اظہار بھی کرچکی ہیں لیکن اب ان کی دوسری بیٹی خوشی کپور نے بھی چھوٹی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے قسمت آزمائی کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور نے اسٹار پلس کے مشہور رقص کے رئیلٹی شو’’ ڈانس پلس‘‘ کے تیسرے سیزن کے لیے آڈیشن دیا لیکن وہ ٹاپ 35 میں ہی جگہ بناسکی ہیں۔ شو میں شرکت کے لیے ٹاپ 12 میں جگہ بنانا ضروری ہے جس میں خوشی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ شو کے جج کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا ہیں۔سری دیوی کی بیٹی کو ڈانس رئیلٹی شو میں شرکت کے لیے دیئے گئے آڈیشن میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑگیا۔۔ سری دیوی بڑی بیٹی جھانوی کپور کی فلمی دنیا میں جانے کے فیصلے سے ناخوش ہیں اور گزشتہ دنوں انٹرویو میں اس کا اظہار بھی کرچکی ہیں لیکن اب ان کی دوسری بیٹی خوشی کپور نے بھی چھوٹی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے قسمت آزمائی کی۔