خبردار!!!گوگل پر ان معروف شخصیات کو سرچ نہ کریںورنہ ۔۔۔۔۔۔۔


نیا بھر میں مقبول ترین گلوکارائیں بیونسے اور کیٹی پیری چاہے کتنی ہی خوبصورت یا باصلاحیت کیوں نہ ہوں لیکن وہ آپ کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔

جی ہاں چند معروف شخصیات کے بارے میں گوگل پر سرچ کرنا آپ کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے اور خطرناک وائرس آپ کے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر میں داخل ہوسکتے ہیں۔

کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنی میکافی نے آن لائن سرچنگ کے حوالے سے 10 خطرناک ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے جن میں اوریل لاوین (Avril Lavigne)کو انٹرنیٹ کے لیے سب سے خطرناک سلیبرٹی قرار دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں خواتین اور مردوں کو مساوی حیثیت حاصل ہے یعنی دونوں کی تعداد 5،5 ہے۔

اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر گلوکارہ بیونسے ہیں جبکہ کیٹی پیری 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

امریکی ریپیر سین جان کومبس المعروف پف ڈیڈی 8 ویں، جسٹن بیبر 7 ویں جبکہ اسکاٹ لینڈ کے ریکارڈ پروڈیوسر، ڈی جے اور گلوکار کالوین ہیرس چھٹے خطرناک ترین سلیبرٹی ہیں۔

اسی طرح کینیڈین گلوکارہ سیلین ڈیون کو سرچ کرنا بھی آپ کو بھاری پڑسکتا ہے کیونکہ وہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ان کے بعد چوتھے نمبر پر پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے پرستاروں کو انتباہ کیا گیا ہے، جن کے بارے میں سرچ کرنے کے دوران خطرناک وائرس آپ کے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر میں جگہ بنا سکتے ہیں۔

تیسرے پر کینیڈین گلوکار اور سانگ رائٹر کارلے ری جیسپن موجود ہیں جبکہ امریکی گلوکار برونو مارش دوسرے نمبر پر ہیں، جو حقیقی زندگی میں جتنے بھی اچھے ہوں مگر آن لائن ورلڈ میں ان کے بارے میں سرچ کرنا تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔