017)آپ کا فون ان تمام سرگرمیوں کا منظم ریکارڈ اپنے اندر جمع کرتا ہے جو آپ دن بھر کرتے ہیں اور آپ کو ہوسکتا ہے کہ اس کا علم بھی نہ ہو.
آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کرتے ہوں یا آئی او ایس، یہ ڈیوائسز دیکھتی رہتی ہیں کہ ان کے مالکان کس وقت کہاں گئے اور وہ ان تمام سرگرمیوں اور تفصیلات کا ریکارڈ جمع رکھتی ہیں.
اس سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ کچھ کمپنیاں آپ کی زندگی کے بارے میں کیا کچھ اسٹور کرکے بیٹھی ہوئی ہیں.
ہوسکتا ہے کہ نیچے درج معلومات آپ کے رونگھٹے کھڑے کردے.
ہر وہ جگہ جہاں آپ جاتے ہیں
اسمارٹ فون میں لوکیشن ٹریکنگ کوئی نئی چیز نہیں، مگر آئی فونز میں خودکار طور پر صارفین کے ہر جگہ جانے کا ڈیٹا اکھٹا کیا جاتا ہے، جیسے وہ کہاں گیا اور کتنا وقت وہاں گزارا وغیرہ، فریکونٹ لوکیشن ایپل کا خودکار فیچر ہے جو اس طرح معلومات اکھٹی کرتا ہے اور کمپنی کے مطابق اس سے ڈیوائس کو یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ کونسا مقام صارف کے لیے اہمیت رکھتا ہے جبکہ اسے مختلف افعال بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے. اسے آپ آئی فون سیٹنگ میں پرائیویسی ٹیب میں جاکر لوکیشن سروسز اور پھر سسٹم سروسز میں جاکر دیکھ اور ٹرن آف کرسکتے ہیں. یہی کام اینڈرائیڈ فون میں گوگل میپ کرتا ہے تاہم وہ صارف کی اپنی مرضی ہے کہ لوکیشن ٹریکر اوپن کرتا ہے یا نہیں، جبکہ آپ اس ڈیٹا کو گوگل اکاﺅنٹ میں جاکر لوکیشن ہسٹری کو سوئچ آف کرکے ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں.