والدین کو قابل اعتراض تصاویر کی موجودگی کی اطلاع دینے والی ایپلی کیشن


ییپو ٹیکنالوجی کمپنی نے ایک گیلری گارڈئین نامی ایک ایپلی کیشن متعارف کروائی ہے، جس کے ذریعے بچوں کو بہکانے والی فحش تصاویر سے بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن فحش یا برہنہ تصاویر موصول ہونے یا اسے کلک کرنے کی صورت میں والدین کو آگاہ کردیتی ہے۔

موبائل فون میں ایسی کوئی نھی تصویر محفوظ ہونے کی صورت میں بھی یہ ایپلی کیشن والدین کو آگاہ کر دے گی۔ ییپو ٹیکنالوجی کے بانی ڈینیل سكوروونسكی کا کہنا ہے کہ اس ایپ کو سمجھنا بہت آسان ہے۔

ایپلی کیشن پہلے انسان کی شناخت کرتی ہے اور پھر جلد کا تجزیہ کرتی ہے۔ اگر تصویر میں زیادہ جلد نمایاں ہے تو ایپلی کیشن والدین کو آگاہ کر دیتی ہے۔

بی بی سی نے بعض ایپلی کیشن کا تجزیہ کیا اور پایا کہ ایپ اطمینان بخش طور پر تصاویر کی شناخت نہیں کر پائی۔ اس ایپ نے لباس والی تصاویر کی شناخت نہیں کی۔ اگرچہ جسم کے بعض حصوں کو ایپ پکڑنے میں کامیاب رہی۔ ایسے میں ڈینیل نے کہا کہ ایپ کی پوری کارکردگی کا انحصار جلد پر ہے۔