کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) اب تک دنیا میں لگ بھگ 30کروڑ 60لاکھ پاس ورڈز ہیک کیے جا چکے ہیں اور اب ایک سائبر سکیورٹی ماہر نے یہ تمام ہیک شدہ پاس ورڈز یکجا کر دیئے ہیں جس کے ذریعے آپ چیک کر سکتے ہیں کہ آپ کا پاس ورڈ تو ان میں شامل نہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے سکیورٹی ماہر ٹرائے ہنٹ نے ہیک ہونے والے ساڑھے 30کروڑ سے زائد پاس ورڈز یکجا کرکے ایک ویب سائٹ (Have I Been Pwned)پر دے دیئے ہیں۔ صارفین اس ویب سائٹ پر اپنا پاس ورڈ داخل کرکے یہ دیکھ سکتے ہیں کہ ان کا پاس ورڈ بھی ہیک ہونے والوں میں شامل تو نہیں۔