واٹس ایپ کا مزید نئے فلٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ


اینڈروئڈ پولیس کی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کئی فوٹو فلٹرز پر کام شروع کر دیا ہے جنہیں جلد ہی واٹس ایپ اینڈروئڈ ورژن کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق واٹس ایپ کو پہلے ہی زیادہ بیٹری خرچ کرنے والی ایپس میں سے ایک تصور کیا جاتا رہا ہے اور اب اس پر فلٹر کے آپشن سے واٹس ایپ مزید بیٹری خرچ کرنے لگےگا۔ واٹس ایپ پوپ، بلیک اینڈ وائٹ، کول، کروم اور فلم فلٹر پیش کرے گا جسے آپ مستقبل قریب میں استعمال کر سکیں گے۔انٹرنیٹ پر بہت سے آن لائن فوٹو ایڈیٹر بھی موجود ہیں جہاں تصاویر کو مزید نکھار کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جاسکتا ہے اور واٹس ایپ پر تصاویر پوسٹ کرنے والے بھی انہیں استعمال کر رہے ہیں۔ اگرچہ انسٹا گرام میں اچھے فلٹرز موجود ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اب واٹس ایپ کس طرح کے فلٹر پیش کرتا ہے۔
واٹس ایپ نے حال ہی میں آئی فون کے لیے فوٹو مینیجر بھی تیار کیا ہے جس میں تصاویر کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکتا ہے۔