چینی کمپنی نے پاکستان میں جدید گاڑی متعارف کرا دی، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے


لاہور: (ویب ڈیسک) گاڑی چلانے والوں کے لئے خوشخبری، چین نے پاکستانی عوام کے لئے نئی جدید گاڑی متعارف کرا دی، چینی کمپنی زاؤٹی نے اپنی گاڑی زی 100 فروخت کے لئے پیش کر دی ہے۔


پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی کی یہ گاڑی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، کمپنی کے مطابق گاڑی زی 100 کی تیاری میں سوزوکی آلٹو کے ڈیزائن کو مد نظر رکھا گیا ہے۔


68 ہارس پاور1.0 لیٹر تھری سلینڈر پر مشتمل ایک ہزار سی سی کی یور فور ای ایف آئی انجن گاڑی کو دیا گیا ہے، گاڑی میں پانچ سپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن، الیکٹرک پاور سٹیئرنگ، پاور ونڈوز، سنٹرل لاکنگ اور ڈیجیٹل انسٹرو منٹل کلسٹر جیسے جدید فیچرز بھی موجود ہیں۔


چینی کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی جانیوالی گاڑی میں ائیر بیگز، اے بی سی پلس ای بی ڈی، سیٹ بیلٹ ری مائنڈر، ریورسنگ سنسر، آٹومیٹک ائیر کنڈیشنگ، سی ڈی اور ایم پی تھری پلیئر سمیت دیگر جدید سہولیات بھی موجود ہیں۔


سرخ، سفید، نیلے اور سلور رنگ میں دستیاب گاڑی چینی کمپنی نے پاکستان میں ایچ آر ایل موٹرز کے اشتراک سے متعارف کرائی گئی ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول پر 18.9 کلو میٹر کا فاصلے طے کرسکتی ہے۔


چینی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی جانیوالی گاڑی کی قیمت 11 لاکھ 72 ہزار روپے ہے جبکہ اسے 25 ہزار روپے کی قلیل ترین رقم میں بک کرایا جا سکتا ہے۔