Wi-Fiکا سب سے بڑا مسئلہ ایپل کمپنی نے حل کرلیا،فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری


Wi-Fiکا سب سے بڑا مسئلہ ایپل کمپنی نے حل کرلیا،فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری
اُردو آفیشل۔ عوامی مقامات پر آپ کے موبائل فون کو وائی فائی نیٹ ورک میسر ہو تو یہ اس سے کنیکٹ ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ بدقسمتی سے اکثر اوقات یہ نیٹ ورک انتہائی سست ہوتا ہے یا فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے کنیکشن مشکل ہو جاتا ہے اور آپ کا فون بار بار دستیاب وائی فائی سے کنیکٹ ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ بات اکثر لوگوں کیلئے دردسر بن جاتی ہے اور وہ وائی فائی کی آپشن کو ہی آف کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ خوش قسمتی سے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اب اس مسئلے کو حل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق iOS11 میں خصوصیت ہو گی کہ یہ مشکل کا باعث بننے والے ناکارہ وائی فائی نیٹ ورک کی شناخت کر لے گا تا کہ آپ کا فون اس کے ساتھ کنیکٹ ہونے کی کوشش ہی نہ کرے۔ اس فیچر کے ذریعے فون قبل از وقت معلوم کرلے گا کوئی نیٹ ورک بے کار ہے اور پھر آٹو جوائن فیچر کو ڈس ایبل کردے گا۔ آٹو میٹک طریقے سے کنیکٹ ہونے کیلئے آپ اس فنکشن کو دوبارہ آن کر سکتے ہیں۔