سام سنگ نے اپنا اگلا بڑا اسمارٹ فون اگلے ماہ لانچ کرنے کی تصدیق کردی ہے


اسلام آباد (نیو زڈیسک )سام سنگ نے اپنا اگلا بڑا اسمارٹ فون اگلے ماہ لانچ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔جنوبی کورین کمپنی 23اگست کو’ ان پیکڈ’ نامی ایک تقریب کا انعقاد کرے گی۔گزشتہ برس ‘ان پیکڈ’ کی تقریب میں سام سنگ گلیکسی نوٹ 7کی لانچنگ ہوئی تھی۔اس سال کے ‘ان پیکڈ پوسٹر’ کی ٹیگ لائن “ڈو بِگر تھنگز ” ہے۔پوسٹر میں ایک بڑا ڈِسپلے جو سام سنگ گلیکسی

ایس 8 کے ایک فیچر سے مشابہت رکھتا ہے ، اور ایک اسٹائلس جو نوٹ سیریز کا نشان ہے، دِکھایا گیا ہے۔کمپنی نے ابھی تک فون کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن اس کے مارکیٹ میں آنے کے امکانات ستمبر کے شروع میں آئی فون کا نیا فون آنے سے تھوڑا پہلے ہیں۔ٹیگ لائن اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ نوٹ 8، ایس 8پلس سے بڑا ہوگا۔رپورٹس کے مطابق نوٹ 8 میں 6.3انچ ڈسپلے ہوگا جو بہت سے صارفین کے استعمال کرنے میں نہایت دشوار ہوسکتا ہے۔