تحریک منہاج القرآن لودھراں کے سرپرست معروف روحانی شخصیت پیر سید فضل حسین شاہ انتقال کرگئے


لاہور: تحریک منہاج القرآن لودھراں کے سرپرست اورمعروف روحانی شخصیت پیر سید فضل حسین شاہ گذشتہ روز لودھراں میں انتقال کرگئے۔انکی نماز جنازہ لودھراں میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں مرکزی صوبائی اور ضلعی قائدین تحریک منہاج القرآن ،علماء و مشائخ ،سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
پیر سید فضل حسین شاہ کی وفات پر قائد تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری ، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور،مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی،نگران صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک یاسر ارشاد،نگران سیکرٹری جنرل سردار ریاض خان علیانی،چوہدری فیاض احمد وڑائچ،ڈاکٹر زبیراے خان،سردار سیف اللہ خان سدوزئی،چوہدری قمر عباس دھول اور دیگر قائدین نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پیر سید فضل حسین شاہ کی وفات تحریک منہاج القرآن کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سانحے پر ہمارے دل رنجیدہ ہیں۔آپ کی زندگی تقویٰ و طہارت اور اخلاق حسنہ سے عبارت تھی،آپ اس گئے گزرے دور میں اسلاف کا نمونہ تھے تحریک منہاج القرآن کیلئے آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔