معروف بھارتی اداکارہ مندانہ کریمی کے اپنے شوہرپرتشددکے الزام اورکیس کے بعداب ٹی وی ریلیٹی شوبگ باس میں حصہ لینے والی ایک اورمعروف شخصیت بوبی ڈارلنگ بھی اداکارہ مندانہ کریمی کے نقش قدم پرچل پڑیں ۔بوبی ڈارلنگ نے شادی کے بعداپنے کاروباری طبقے سے تعلق رکھنے والے شوہررمنیک شرماکے
خلاف گھریلوتشددکی ایف آئی آردرج کرائی ہے ۔
جوڑے نے 2016میں شادی کی تھی ۔بوبی نے الزام لگایاکہ اس کے شوہرنے شراب کے نشے میں دھت ہوکراسے گالیاں دیں اورغیرفطری طریقے سے جنسی عمل کیاانہوں نے اپنے شوہرپرخودکوگھرمیں نظربندرکھنے کاالزام بھی لگایا۔معروف بھارتی خبررساں ادارےسے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ نے کہارمنیک مجھے شراب کے نشے میں دھت ہوکرمارتاپیٹتاتھااورمجھ پردوسرے مردوں کے ساتھ تعلقات کے الزام لگاتاتھا۔اداکارہ نے اپنے شوہرپرمزیدایک الزام لگاتے ہوئے کہاکہ شوہرنے اس سے اس کی دولت اورجائیدادبھی ہڑپ لی ۔میراشوہربلڈنگ کے سیکورٹی گارڈ کومجھ پرنظررکھنے کے پیسے دیتاتھا۔
اورسیکورٹی گارڈاس کومیری ہرخبردیتے تھے کہ میں کہاں جاتی ہوں ۔میں کس سے بات کرتی ہوں کہاں جاتی ہوں ہرچیز کی وہ خبررکھتاتھا۔انہوں نے مزیدکہاکہ میں نے بہت تشددکیااورابھی تک میں آزادانہ طورپرکہیں بھی نہیں گھوم سکتی ۔میں بہت دھیمی آواز سے بولتی ہوں میں بچوں کی طرح روتی ہوں یہاں تک کہ پیشاب بھی میرے کپڑوں میں نکل جاتاہے۔اوراس کے سامنے خوشگوارموڈ میں رہتی ہوں تاکہ وہ مجھ پرمزیدتشددنہ کرے۔اداکارہ کی کہانی میں مختلف تضادات کے بعدبوبی ڈارلنگ کے
شوہررمنیک نے کہاکہ بوبی بدقسمتی سے جھوٹ بول رہی ہے۔یہ میری جائیدادکے کاغذات سونااوردیگردستاویزات لے کربھاگ گئی ۔میں نے اس کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی ہے۔اس کی میری دولت پرنظرہے۔میں نے کبھی بھی اسے تشددکانشانہ نہیں بنایا۔درحقیقت میں نے اپنے خاندان کے خلاف جاکراس سے شادی کی۔اس نے مجھ سے جھوٹ بولاکہ میں بچے کی ماں بننے والی ہوں۔
لیکن مجھے معلوم ہواکہ اس نے جھوٹ بولا۔میں نے اسے کہاکہ سائنسی طریقہ IVFاختیارکرلواگریہ ممکن نہیں توایک بچے کوگودلے لیں گے۔لیکن یہ بچے کوپالنے کی ذمہ داری نہیں اٹھارہی تھی۔رمنیک نے کہاکہ بوبی جائیدادکے حصول کے جھوٹ بول رہی ہے جائیداداس کی نہیں بلکہ میری ہے۔بوبی فی الحال دہلی میں ہیں اورانہوں نے اپنے شوہرکے خلاف تشدداورجہیزکے لیے ہراساں کرنے کی ایف آئی آردرج کرارکھی ہے۔