اداکار عابد شاہ اور ڈائریکٹر اشفاق چوہدری ٹریفک حادثے میں زخمی


ٹی وی اور تھیٹر کے نامور اداکار عابد شاہ اور ڈائریکٹر اشفاق چوہدری ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے ۔
دونوں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سمن آباد سے ایور نیو سٹوڈیو جا رہے تھے کہ اچانک سامنے سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل ان کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے عابد شاہ شدید زخمی ہو کر بیہوش ہو گئے جبکہ ڈائریکٹر اشفاق چوہدری کو معمولی چوٹیں آئیں ۔

عابد شاہ کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حادثے کا علم ہونے پر محفل تھیٹر کے فنکار ہسپتال پہنچ گئے اور دونوں زخمیوں کی عیادت کی ۔ اس حوالے سے اشفاق چوہدری کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ خدا نے ہمیں کسی بڑی مصیبت سے بچا لیا ہے ، دوستوں اور پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل ہے ۔