شہید ہونے والے پانچ روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش میں تدفین


میانمار کی فوج کی گولیوں سے ہلاک ہونے والے پانچ روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش میں تدفین کر دی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان افراد کی اجتماعی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ ان افراد کو بدھ چھ ستمبر کو میانمار کی فوج نے ہلاک کیا تھا۔ ہلاک شدگان کو مسلمانوں کے ایک قبرستان میں دفن کیا گیا۔کاکسس بازار کی پولیس کے نائب سربراہ نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ان پانچوں ہلاک ہونے والوں کے جسموں پر گولیوں کے زخم تھے۔ روہنگیا مہاجرین ان کی لاشیں اٹھا کر بنگلہ دیش میں داخل

ہوئے تھے کیونکہ انہیں میانمار میں دفن کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اقوام متحدہ کے مطابق اب تک ایک لاکھ 64 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں داخل ہو چکے ہیں۔