سفاکیت کی انتہا، بھارتی شخص اپنی والدہ کا دل چٹنی کے ساتھ چٹ کر گیا


بھارتی شہر مہاراشٹرا میں ایک افسوسناک اور سفاکیت سے بھر پور واقعہ سننے میں آیا۔ 35 سالہ بھارتی شخص سُنیل نشے کا عادی تھا اور اس نے اپنی نشے کی لت کو پورا کرنے کے لیے اپنی والدہ سے پیسوں کا مطالبہ کیا۔ پیسے دینے سے انکار پر طیش میں آ کر بھارتی شخص نے چاقو کے وار کر کے اپنی والدہ کو پہلے قتل کیا اور پھر

 

اپنی ہی والدہ کا دل نکال کر اسے مرچوں اور چٹنی کے ساتھ کھا گیا۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ مقتول سے گھر سے کافی چیخ و پُکار سنائی دی تھی جس کے ایک گھنٹے بعد 35 سالہ سُنیل کو خون میں لت پت گھر سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ سُنیل بے روزگار تھا اور اسی وجہ سے اس کے بچے اور اس کی اہلیہ ممبئی شفٹ ہو گئے تھے۔ ایک پڑوسی نے بتایا کہ جب ہم گھر کے اندر داخل ہوئے تو سنیل کی والدہ کے کچھ اعضا ان کی لاش کے پاس مرچوں اور چٹنی کے ساتھ پڑے تھے۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔