)بھارتی خود ساختہ روحانی پیشوا گرمیت رام رحیم سنگھ کو مجموعی طور پر دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں 20سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ گرمیت مبینہ طور پر اپنے کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے فلمیں بناتے تھے اور سینموں کی ساری ٹکٹیں خود ہی خرید لیتے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ گرمیت فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی تھیٹر مالکان سے مبینہ طور پر ڈیلنگ کر لیتے تھے اور ساری ٹیکٹیں ہی خود خرید لیتے تھے اور یہ لوگوں کو یہ محسوس ہو کہ اس کی فلم زبردست کمائی کر رہی ہے اور ہاوس فل ہے ۔اس طریقے سے وہ اپنے کالی کمائی کو سفید کر لیتے تھے اور انہوں نے اپنا بہت سا را پیسہ اس طرح قانونی کر لیاہے ۔بہت سے بھارتی شہری یہی سمجھتے تھے کہ گرمیت نے یہ فلم اپنی مشہوری کیلئے بنائی ہے تاہم اس کے پیچھے مقصد انتہائی بڑا ہو تا تھا ۔