چین کے اس فلائی اوور نے سب کو دنگ کردیا


فلائی اوور تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے کیونکہ پاکستان میں انہیں بنانے کا رجحان کافی زیادہ ہے مگر چین کے اس پل کے منصوبے نے تو دنیا بھر کو دنگ کرکے رکھ دیا ہے۔جی ہاں یہ دنیا کا سب سے پیچیدہ فلائی اوور منصوبہ ہے جس کی تصاویر نے انٹرنیٹ صارفین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا میں تعمیر

ہے۔جنوب مغربی چین کے علاقے چونگ چنگ کے ضلع Nan’an کیا جانے والا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے جس میں موجود سڑکوں کے لیے پانچ لیئرز اور 20 ریمپس تیار کیے گئے ہیں۔اس فلائی اوور کے ذریعے گاڑیاں 8 مختلف سمتوں کی جانب جاسکتے ہیں اور یہ 16 ہزار میٹر طویل ہے۔انٹرنیٹ صارفین نے اس کی تصاویر کو دیکھ کر حیرت اور تجسس کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ آخر وہاں سے ڈرائیورز اپنی منزل کا تعین کیسے کریں گے یا راستے سے بھٹک جائیں گے۔مگر چینی حکام نے ہر ایک کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس فلائی اوور کی کامیابی سے آزمائش کی جاچکی ہے جبکہ ٹریفک کی رہنمائی کے لیے اشارے بھی لگائے جائیں گے۔حکام کے مطابق اگ کوئی ڈرائیور غلط سمت پر چڑھ بھی جائے تو بھی ایک کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر اس کے پاس درست سمت پر جانے کا آپشن موجود ہوگا۔اس بڑے منصوبے کا آغاز 2009 میں ہوا اور اس کی تکمیل لگ بھگ 8 برسوں میں ہوئی۔اور اس پر ٹریفک چلنے کا آغاز اگلے سال سے ہورہا ہے مگر اس کی تصاویر نے لوگوں کا اشتیاق ابھی سے بڑھا دیا ہے۔