پی آئی اے کے فضائی میزبان پربرطانوی خاتون کو مبینہ جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے. پی آئی اے نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں.
تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے پی آئی اے کو ای میل کی گئی ہے جس میں پی آئی اے کے فضائی میزبان پر ہوٹل کی ملازمہ کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے.واقعے میں ملوث فضائی میزبان اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز کے ساتھ برمنگھم پہنچا تھا جہاں اسے تین روز قیام کرنا تھا ای میل کے مطابق ہراساں کرنے کا یہ واقعہ 16 اگست کو ہوٹل کی لابی میں پیش آیا.پی آئی اے کے ترجمان محمد مشہود تاجور نے اس ضمن میں بتایا کہ واقعے کے مبینہ ذمہ دار فضائی میزبان کو معطل کردیا گیا ہے.ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے کراچی میں واقع ہیڈ آفس میں مذکورہ فضائی میزبان سے واقعے کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی