کیا آپ ماہانہ قسط 2999روپے میں یہ گاڑی خریدنا چاہتے ہیں


ملٹی نیشنل آٹوموبائل مینوفیکچرر رینالٹ نے اپنے بھارتی صارفین کیلئے ایک بڑی آفر کی ہے جس کے تحت اب کوئی بھی گاڑی کا مالک بن سکتا ہے. انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق رینالٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی صارف صرف 2999 روپے ماہانہ ادائیگی کر کے گاڑی حاصل کر سکتا ہے.

اس آفر کے تحت بھارت میں تیار کردہ گاڑی کیوڈ 2999، 1.0L Kwid 3999 روپے جبکہ اے ایم ٹی ویرینٹ کیوڈ اور کلمبر کیوڈ صرف 4999 روپے ماہانہ اقساط پر حاصل کی جا سکتی ہیں.واضح رہے کہ رینالٹ نے 2015ء میں بھارت میں کیوڈ کا ماڈل لانچ کیا تھا جس کی قیمت صرف 2 لاکھ 64 ہزار روپے رکھی گئی تھی. اب رینالٹ نے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے اسے ماہانہ اقساط میں فروخت کرنے کا پروگرام بنایا ہے.