کمر کی درد ایک پرانا مگر آج کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے .نوجوان بھی اس تکلیف کی وجہ سے کبڑے ہوجاتے ہیں .
خاص طور پر ایسے نوجوان جن کی کمر میں مستقل درد ہونے لگ جائے اور بروقت علاج نہ کراپائیں توانکی ازدواجی زندگی متاثر ہوجاتی ہے.شادی شدہ حضرات کے لئے بھی یہ مسئلہ سوہان روح بن جاتا اور زندگی کی مسرت کافور ہونے لگتی ہے . اسکا بنیادی سبب بیٹھنے کا خراب انداز بھی ہوسکتا ہے ،کوئی حادثہ بھی اسکی وجہ بن سکتا ہے ،غیر مناسب غذاؤں کی وجہ سے بھی کمر کے اعصاب و مہرے کمزور ہوجانے سے اور ڈپریشن جیسے مرض کی وجہ سے نروس سسٹم متاثر ہونے سے بھی کمر میں درد جاگ اٹھتا ہے . جو لوگ سیر اور ورزش نہیں کرتے اور زیادہ تر بیٹھے رہتے ہیں انکی کمر میں درد لازماًجاگ اٹھتا ہے.اس درد کا علاج دیسی اور فطری طور پر کیا جاسکتا ہے لیکن اس سے پہلے اپنے معالج سے اس درد کے اسباب لازمی پوچھ لیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ آپ کو کمر درد کیوں ہوتا ہے. چینی اپنی فٹنس کا خیال بہت رکھتے ہیں اور زیادہ تر اپنے دماغ کو فریش اور توانا رکھنے کے لئے مراقبہ و یوگا کرتے ہیں، دوسری توجہ وہ اپنی کمر پر دیتے ہیں .ایک چینی ماہر یوگا کا کہنا ہے
” ہمارے دماغ کا سارا بوجھ توکمر اٹھاتی ہے “ واقعی بھاگ دوڑ اور ٹینش کی وجہ سے کمر لاغر ہوجاتی ہے .اگر روزانہ پندرہ منٹ صرف کمر کو دیں تو یقیناً آپ کی درد کافور ہوجائے گی اور کمر کے پٹھے مضبوط ہونے سے درد کم ہونا شروع ہوجائے گا .اس کے لئے گھٹنے سے سینے تک ہلکی ہلکی لچک پیدا کرنے کی مشق کرنی چاہئے. پشت سے نیچے لچک پیدا کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے ،جس طرح پہلوان بیٹھکیں لگایا کرتے ہیں اسی انداز میں اپنی کمر اور پیٹھ کو تھوڑا سا اس انداز میں نیچے لیجائیں مگر پوری بیٹھک نہ لگائیں .اس سے کمر کے درمیانے حصہ کے مہروں میں لچک اور توانائی پید اہوجائے گی. خود کو پُل بنانا سیکھ لیں تاکہ کمر اور رانوں کے درمیاں مطابقت پیدا ہو.اس کا طریقہ نیچے دی گئی تصویر سے سیکھا جاسکتا ہے .بلی کی طرح انداز مشق بھی بھرپور ایکسر سائز کا درجہ رکھتا ہے.اگر آپ روزانہ ان معمولی ورزشوں پر توجہ دیں گے توانشا اللہ کمر سیدھی اورمضبو ط ہوجائے گی .