ائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ زیادہ شکی مزاج اور چڑچڑی خواتین میں بھی بے اولادی کا مرض جنم لے سکتا ہے- تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بے اولادی کی وجہ کچھ ایسے عوامل بھی بن سکتے ہیں جن کا بظاہر اس بیماری سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا- تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ موٹاپے کی شکار، بہت زیادہ غصہ کرنے والی ، ہر وقت ٹینشن لینے اور دینے والی خواتین کے علاوہ زیادہ تعداد میں مرغن غذاؤں کا استعمال بھی بے اولادی کی وجہ بن سکتا ہے-