خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے ازدواجی صحت بنیادی ترین عنصر ہے اور ماہرین صحت کہتے ہیں کہ ازدواجی صحت کے لئے ایک بظاہر معمولی اور چھوٹا سا کام بہت بڑے فائدے کا حامل ہے. ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے دوران طرح طرح کے جراثیم اور بیکٹیریا بھی جسم میں داخل ہوجاتے ہیں اور یہ خدشہ موجود رہتا ہے کہ یہ جراثیم پیشاب کی نالی کے ذریعے مثانے تک پہنچ جائیں اور انفیکشن کا سبب بنیں.
اس تکلیف سے بچنے کا سب سے آسان ذریعہ یہ ہے کہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے بعد جتنا جلد ممکن ہوسکے پیشاب کی حاجت ضرور رفع کرلیں. اس چھوٹے سے کام کے نتیجے میں مثانے کی طرف بڑھتے ہوئے یا اس میں پہنچنے والے جراثیم جسم سے خارج ہوجائیں گے اور انفیکشن کا خطرہ باقی نہیں رہے گا. ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کام جتنا جلد ممکن ہو کرلیں، اور کوشش کریں کہ اس کے لئے پونے گھنٹے سے زائد تاخیر نہ ہو :-