سعودی عرب میں پیر 21 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے. تفصیلات کے مطابق سعودی سپریم کونسل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پیر 21 اگست کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کیا جائے گا.
سعودی سپریم کونسل نے ملک بھر کے عوام سے پیر کے روز چاند دیکھنے اور شہادتیں اکٹھی کرنے کی اپیل کی ہے. جبکہ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پیر 21 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے. پیر 21 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں 31 اگست بروز جمعرات کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی. جبکہ ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے.