ان د نوں جہاں گرمی کا موسم اپنی شدت دکھا رہا ہے وہاں سیاسی گرمی بھی جوبن پر ہے.تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے مسلم لیگ نون کے خلاف احتساب کی جو مہم شروع کی تھی اسکا جوالا مکھی پھٹ چکا ہے اور ن لیگ کے قائدین عدالتوں اور سڑکوں پر آگئے ہیں
.
اپنا کام دکھانے کے بعد عمران خان نے سیاسی اور موسمی گرمی دونوں کی تپش سے خود کو بچانے کے لئے شمالی علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے .وہ اپنے ٹویٹر سے ان شمالی علاقوں کی ایک طرح سے رپورٹنگ بھی کررہے ہیں اور دنیا کو پاکستان کی خوبصورتی سے متعارف کرارہے ہیں . ان پہاڑوں پر پہنچ کر عمران خان نے نہایت پرسکون انداز میں اچھوتی تصاویر بھی بنوائی ہیں اور سیاسی مخالفین پر بھی گولہ باری کی ہے.
دوسری جانب حسن اتفاق سے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی کچھ ایسا ہی کررہی ہیں .انہوں نے عائشہ گلئی سکینڈل کے بعد عمران خان پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن موسم اور سیاست کی گرمی نے انہیں بھی پہاڑوں پر پناہ لیکر اپنے اعصاب پرسکون کرنے کا موقع دیا ہے. گویا دونوں سابقہ میاں بیوی میلوں کا فاصلہ ہے
لیکن ان میں ایک بات مشترک ٹھہری ہے کہ جب بھی انہیں دنیا اور موسموں کی شدت سے گھبراہٹ ہوتی ہے وہ نئی توانائی کے لئے شمالی پہاڑوں پر چلے جاتے اور آسودگی حاصل کرتے ہیں.عمران خان اور ریحام خان نے اپنے اپنے ٹویٹر پر جو تصاویر شئیر کی ہے کچھ ایسی ہیں.