پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی والدہ کی ’ شرمناک‘ حرکتیں،


تعدد اداکاراﺅں نے ایکٹنگ کے ساتھ سائیڈ بزنس کے طور پر بیوٹی پارلرز بھی بنائے ہوئے ہیں ، ایسی ہی ایک اداکارہ نمرہ خان بھی ہیں جنہوں نے کراچی میں بیوٹی پارلر بنا رکھا ہے جو ان کی والدہ چلاتی ہیں، لیکن لگتا یوں ہے کہ ان کی والدہ کچھ زیادہ ہی غصے والی خاتون ہیں ، حال ہی میں ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں ایک لڑکی کے ساتھ وہ سلوک کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو واقعی قابل افسوس ہے. ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی نمرہ خان کی والدہ سے اپنے ایک ہزار روپے کا تقاضہ کر رہی ہوتی ہے کہ اسی دوران نمرہ خان کی والدہ لڑکی کو دھمکی دیتی ہیں کہ وہ آرام سے جا کر ایک طرف بیٹھ جائے ورنہ وہ اس پر الزام لگادے گی اور اس کا منہ توڑ دے گی.

لڑکی جب آگے سے مزاحمت کرتی ہے تو نمرہ خان کی والدہ اچانک ہی چلانے لگتی ہے اور روتی ہوئی لڑکی پر شیشے توڑنے کا الزام لگا دیتی ہے اور ایک بار پھر لڑکی کو کہتی ہے کہ ’ تو چلی جا نہیں تو خواہ مخواہ بدنام ہوجائے گی، میں تمہیں روڈ پر کھڑا کردوں گی اورتجھے یہاں سے بے عزت کرکے بھیجوں گی‘. لڑکی جب رندھی ہوئی آواز میں اپنے پیسوں کی واپسی کا مسلسل تقاضہ کرتی رہتی ہے تو نمرہ خان کی والدہ کہتی ہیں کہ وہ اسے ایک ہزار روپے نہیں دیں گی بلکہ اس جیسی لڑکیوں کو سبق سکھانے کیلئے نوٹ پھاڑ دے گی. اسی دوران نمرہ خان کی والدہ کاﺅنٹر پر جا کر ایک ہزار روپے کا نوٹ اٹھا کر اس کے متعدد ٹکڑے کردیتی ہیں. ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ خان کی والدہ نے دو دفعہ لڑکی پر ہاتھ اٹھانے کی بھی کوشش کی.