ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اپنی برہنہ تصاویر اور سیلفیوں سے شہرت پانے والی کم کردشیان نے کہا ہے کہ انہیں دوران حمل اپنی تصویریں کھنچوانے کا انتہائی دکھ ہے کیونکہ ان تصویروں میں وہ ’’گائے ‘‘ کی طرح موٹی نظر آتی ہیں ،میں اپنی ان تصاویر کو تو اب دیکھنا بھی نہیں چاہتی اور سوچتی ہوں کاش کہ دوران حمل میں نے یہ تصویریں نہ ہی کھنچوائی ہوتیں تو کتنا اچھا ہوتا . غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کی انتہائی بے باک اور برہنہ تصاویر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی کم کردشیان نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی کسی بھی تصویر کو دیکھ کر دکھ نہیں ہوا لیکن دوران حمل کروائے گئے فوٹو شوٹ دیکھ کر اب وہ انتہائی رنجیدہ ہیں کیونکہ ان تصاویر میں وہ ایک ’’گائے ‘‘ کی طرح موٹی نظر آتی ہیں ،میں تو اب اپنی تصاویر کو دیکھنا بھی نہیں چاہتی .
انہوں نے کہا کہ دوران حمل کروائے گئے فوٹو شوٹ کے موقع پر مجھے اپنے فوٹو گرافر کو کہنا چاہئے تھا کہ وہ میرے پیٹ کی تصویریں کھینچنے کی بجائے سینے کے اوپر سے تصاویر بنائے اور اگر پیٹ کی تصاویر ضروری ہی بنانی ہیں تو تھوڑا دوری سے یہ تصویریں بنانی چاہئیں تھی تاکہ ان میں میرا پھولا ہوا پیٹ زرا کم ہی نظر آتا.واضح رہے کہ کم کردشیان کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے جبکہ تیسرے بچے کے بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کم کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ جلد ہی ہمارا تیسرا بچہ بھی ہو گا .