فحش اداکارہ نے تاریخ کے شرمناک ترین وعدے پر عمل درآمد کر دیا


سستی شہرت کے لیے بعض اداکارائیں مختلف فحش اعلانات کرتی رہتی ہیں جس کی ایک مثال بھارتی ماڈل عرشی خان ہے جو اکثر کرکٹ میچوں کی ہار جیت پر فحش ڈانس یا دیگر شرمناک حرکات کے اعلان کرتی رہتی ہے. ایسے ہی اٹلی کی ایک اداکارہ نے گزشتہ برس ملک میں ہونے والے ریفرنڈم کے حوالے سے ایک شرمناک اعلان کیا تھا اور حیران کن طور پر اب وہ اس پر عملدرآمد کرنے اٹلی پہنچ چکی ہے.

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 27سالہ اطالوی اداکارہ پاﺅلا ساﺅلینو امریکی شہر لاس اینجلس رہتی ہے. گزشتہ برس جب اٹلی کے وزیراعظم ماتیو رینزی نے ملک میں آئینی اصلاحات کے معاملے پر ریفرنڈم کروایا تو اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ جو شخص بھی اس ریفرنڈم کے خلاف ووٹ دے گا وہ اسے مفت جسمانی لطف دے گی.رپورٹ کے مطابق عوام کی اکثریت نے ریفرنڈم میں اصلاحات کے خلاف ووٹ دیا جس پر ماتیو رینزی مستعفی ہو گئے. اب پاﺅلا اپنے وعدے پر عملدرآمد کے لیے لاس اینجلس سے اٹلی پہنچ گئی ہے،

جہاں وہ ملک کے مختلف شہروں کے دورے کررہی ہے اوروعدے کے مطابق اصلاحات کے خلاف ووٹ دینے والوں کے ساتھ تعلق استوار کر رہی ہے. اس نے اپنے انسٹاگرام پر ان دوروں کا شیڈول بھی دیا ہے جس کے مطابق وہ 7جنوری کو روم سے آغاز کر چکی ہیں اور 21جنوری تک ملک کے 10بڑے شہروں میں جائے گی. اس نے ایک فارم بھی دیا ہے اور لوگوں سے کہا ہے کہ جنہوں نے اصلاحات کے خلاف ووٹ دیا تھا وہ یہ فارم بھر دیں تاکہ وہ جب ان کے شہر آئے تو ان سے رابطہ کرکے اپنا وعدہ پورا کر سکے.رپورٹ کے مطابق پاﺅلا ساﺅلینو کا کہنا ہے کہ ”میں جو وعدہ کرتی ہوں

اسے بہرصورت پورا کرتی ہوں. یہ میرا پہلا دورہ ہے. اس کے بعد بھی میں آﺅں گی اور دیگر شہروں میں جا کر اپنا وعدہ پورا کروں گی.“ انٹرنیٹ پر بعض لوگ اسے سستی شہرت کا ذریعہ قرار دے رہے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ جھوٹ بول رہی ہے. اگر وہ سچی ہے تو لوگوں سے تعلق استوار کرنے کا ثبوت دے. دوسری طرف اس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ مخالفین منہ بند رکھیں، پاﺅلا واقعی اپنا وعدہ پورا کر رہی ہے لیکن ایسی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر نہیں کی جا سکتیں.