بچہ بھوکا ہے، صاحب کچھ دے دوگود میں بچہ اٹھائے ہوئے ایک نوجوان عورت ہاتھ پھیلا کر بھیک مانگ رہی تھی اس کا باپ کون ہے؟ ….. پال نہیں سکتے تو پیدا کیوں کرتے ہو؟
سیٹھ جھنجلا کر بولا. عورت خاموش رہیسیٹھ نے اسے سر سے پاوں تک دیکھا. اس کے میلے کپڑے اور پھٹے ہوئے تھے لیکن تھی وہخوبصورت اور سڈولسیٹھ نے کہا، میرے گودام میں کام کرے گی؟ کھانے کو بھی ملے گا اور پیسا بھیبھکارن سیٹھ کو دیکھتی رہیسیٹھ نے کہا بہت پیسے ملیں گے.۔
سیٹھ تیرا نام کیا ہے؟نام……… تجھے نام سے کیا غرض ….؟”جب دوسرے بچے کے لیئے بھیک مانگوں گی تو لوگ اس کے باپ کا نام پوچھیں گے”