کاروبار کامیاب ہوگا یا ناکام ، شراکت دار سے اچھا تعلق بنے گا یا نہیں؟ یہ جاننا چاہتے ہیں تو اللہ کا یہ اسم مبارک آپ کی رہ نمائی فرمائے گا


ہر کوئی اپنے کاروبار میں منافع کا خواہش مند ہوتا ہے لیکن اسکا انحصار کاروبار کی شروعات پر ہوتا ہے ۔جب کسی کاروبار میں اللہ کی برکت شامل نہ ہوتو اکثر تباہ و برباد ہوجاتا ہے ۔آج کے دور میں جس کو بھی دیکھو یا تو وہ کاروبار کی وجہ سے پریشان ہے یا شراکت دار سے مطمئن نہیں ہوتا۔ بعد میں پچھتانے اور نقصان اٹھانے سے بہتر ہے کہ انسان پہلے ہی اللہ تعالیٰ جل شانہ کے اس اسم پاک کا سہارا لے لے پھر اسے بعد میں پریشانی اور نقصان نہیں ہوگا۔
کسی بھی کاروبارکو شروع کرنے سے پہلے اگر یہ معلوم کرنا ہو کہ اس میں فائدہ ہے یا نقصان یا کسی سے شراکت کرنا اچھا ہو گا یا برا تو اللہ عزوجل کے اسم پاک یا خبیر کا ذکر کرنے سے انسان اچھے برے انجام کو جاننے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کےلیے بلاناغہ1100مرتبہ بعداز نماز عشاءاور وتروں سے پہلے بمعہ اوّل و آخر11مرتبہ درود پاک 7دن تک پڑھے۔ ان شاءاللہ اسے جو وہ جاننا چاہتا ہے اس کے بارے میں مکمل علم حاصل ہو گا جس کی روشنی میں وہ اپنے کاروبار کا لائحہ عمل مرتب کر سکتا ہے۔