بھارت دنیا میں خواتین کے خلاف جنسی جرائم کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتا ہے جس کے دارالحکومت کو بھارت کے اندر اور بیرونی دنیا میں بھی ”خواتین سے جنسی زیادتی کا دارالحکومت“ کہا جاتا ہے۔بھارتی خواتین تو مردوں کی درندگی کا نشانہ بنتی ہی ہیں، سیاحت یا کام کے لیے بھارت آنے والی غیرملکی خواتین بھی ان کے شر سے محفوظ نہیں رہتیں۔ ایسے ہی گزشتہ روز ایک بھارتی ہوس زادے نے ایک جاپانی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ کے قصبے کولوام میں پیش آیا جہاں 35سالہ جاپانی خاتون کو تیجا نامی 25سالہ نوجوان نے ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ خاتون چند روز قبل ہی بھارت آئی تھی اور ہوٹل میں مقیم تھی۔ زیادتی کے بعد ملزم خاتون کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ہوٹل کے عملے نے صورتحال کا علم ہونے پر پولیس کو اطلاع دی جس نے اسے ہسپتال منتقل کر دیا اور خاتون اور ہوٹل کے عملے کی مدد سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔