وہ باتیں جو مَردوں کو بڑی شرمندگی سے بچاسکتی ہیں


اگر آپ اپنی مصروفیت کی وجہ سے پریشان ہیں اور دفتر یا کسی جگہ جانے کے لئے وقت کی کمی کا شکار ہیں تو ذیل میں بتائے ہوئے فیشن پر عمل کرکے وقت بچاسکتے ہیں اور ساتھ ہی دوسرے لوگوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔کپڑوں کے بارے میں یہ وہ باتیں ہیں جو ہر مرد کو معلوم ہونی ضروری ہیں ۔
*اپنے کوٹ کے نیچے کے بٹن بند نہ کریں اور درمیان والے بٹن ہمیشہ بند کریں،اوپر کے بٹن اگر وقت ہو تو بند کرلیں ورنہ انہیں کُھلا بھی چھوڑا جاسکتا ہے۔
*اگر نیا پینٹ کوٹ خریدنا ہوتو ہمیشہ سلوائیں کہ اس طرح اچھی فٹنگ والا سوٹ بنے گا۔ریڈی میڈ میں فٹنگ ٹھینک نہ ہونے کی وجہ سے آپ زیادہ اچھا نہ لگیں گے۔
*ہمیشہ اپنے جوتوں پر پیسہ خرچ کریں کہ ان کی وجہ سے شخصیت بنتی ہے۔
*ہمیشہ اپنے تسموں پر نظر رکھیں اور انہیں گندا نہ ہونے دیں۔
*اپنے جم کے کپڑے باہر پہن کر نہ آئیں اور انہیں جم تک محدود رکھیں ۔اگر آپ یہ کپڑے باہر پہن کر آئیں گے تو لوگ آپ پر ہنسیں گے۔
*اگر آپ ’بو‘لگانا چاہتے ہیں تو اس کا سائز اتنا ہو کہ میں آپ کا چہرہ نہ چھپ جائے۔
*بیٹھتے ہوئے اپنے کوٹ کے تمام بٹن کھول کر بیٹھیں۔
*آدھی بازوﺅں والی شرٹ مت پہنیں کہ یہ اب فیشن سے آﺅٹ ہوچکی ہیں۔
*اپنی پینٹ کی فٹنگ دیکھنے کے لئے کمر میں نگلی ڈال کر دیکھیں۔اگر ایک انگلی آرام سے فٹ ہوتو پینٹ ٹھیک ہے اور اگر پتلون ڈھیلی یا تنگ لگے تو یہ فٹنگ ٹھیک نہیں۔
*اپنی بیلٹ کو گول گھماکررکھنے کی بجائے ھونٹی کے ساتھ ٹانگیں کہ اس طرح ان کی شیپ خراب نہ ہوگی۔
*آپ کی ٹائی بیلٹ تاک جائے۔اگر یہ زیادہ لمبی یا چھوٹی ہوگی تو یہ بدذوقی کی نشانی ہوگی۔