لندن (نیوزڈیسک) انٹرنیٹ پر ایسی ویب سائٹوں کی بھرمار ہے جہاں نوجوان نسل سماجی رابطے کے نام پر اجنبیوں کے ساتھ مراسم استوار کرتی نظر آتی ہے۔ بدقسمتی سے نوعمر لڑکیاں اور خواتین بھی ایسی ویب سائٹوں کی مدد سے دوستی اور محبت تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن اس کا نتیجہ بہت بھیانک بھی ہو سکتاہے۔انٹرنیٹ پر محبت تلاش کرنے کی کوشش میں زندگی برباد کر لینے والی ایک برطانوی خاتون بھی ایسی ہی عبرتناک مثال ہے۔