’اس لڑکے سے میری انٹرنیٹ پر بات چیت ہوئی، پارک میں ملاقات ہوئی تو وہاں سے مجھے مُردہ خانے لے گیا اور وہاں جاکر کہنے لگا کہ۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات بتادی کہ لڑکیوں کو انٹرنیٹ سے ہی ڈر لگنے لگے گا


لڑکا پہلی ملاقات میں اپنی محبوبہ کو کسی خوبصورت جگہ پر لے کر جاتا ہے تاکہ یہ ملاقات ایک خوشگوار یادگار بن جائے لیکن کینیڈا میں ایک لڑکا اپنی محبوبہ کو پہلی ملاقات میں ہی ایسی جگہ لے گیا کہ زندگی بھر یہ ملاقات لڑکی کو بھیانک خواب بن کر ڈراتی رہے گی۔ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کیلی کیپیٹل نامی لڑکی نے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ ”میں اس لڑکے سے انٹرنیٹ پر ملی۔ ہم نے پارک میں پہلی بار ملنے کا فیصلہ کیا۔ جب میں پارک میں گئی تو اس نے مجھے کہا کہ میری کام کی جگہ دیکھو گی؟“

”میرے ہاں کہنے پر وہ مجھے لے کر وہاں سے چل دیا۔ یہ رات کا وقت تھا۔ کچھ دیر بعد ہم ایک ہسپتال کے سامنے کھڑے تھے۔ رات کے وقت ہسپتال بہت خوفناک لگ رہا تھا لیکن آگے جو کچھ ہونے والا تھا اس کا تو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ وہ مجھے ہسپتال کے اندر لے گیا اورایک جگہ جا کر اس نے ایک دروازہ کھولا اور ہم اندر داخل ہو گئے۔ یہ ہسپتال کا مردہ خانہ تھا۔ اس نے وہاں جا کر ایک باکس کو باہر کھینچا اور مجھ سے پوچھا کہ ”تم نے زندگی میں پہلے کبھی لاش دیکھی ہے؟“ میں نے دیکھا کہ اس باکس میں کسی بوڑھی خاتون کی لاش موجود تھی۔ میں خوف سے کانپ رہی تھی۔ مجھے احساس ہونے لگا تھا کہ مجھے بھی آخر اسی جگہ پر آنا ہے۔میں اتنی خوفزدہ ہوئی کہ فوراً ہی وہاں سے نکل آئی۔“ کیلی کی ویڈیو پر صارفین طرح طرح کے کمنٹس دے رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”چلو اچھا ہے، تمہاری پہلی ملاقات یادگار تو رہی۔“