)رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کے پاکستان تحریک کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الزامات نے ملکی سیاست میں ہنگامہ برپا کررکھاہے لیکن اب راولپنڈی کے معروف عالم دین میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے ایسا شاندار حل تجویز کردیا کہ تحریک انصاف کے کارکنان بھی حیران رہ جائیں گے ۔
روزنامہ اوصاف کے مطابق چیئرمین امن کمیٹی ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ اسلام عورت کوحراساں نہیں ، عزت دینے کی بات کر تا ہے۔ عورت کی عزت بل میں نہیں ، دل سے کرنے کی ضرورت ہے۔جہاں دھواں نظر آتا ہے ، وہاں اندر آگ لگی ہوتی ہے ، عمران خان اور عائشہ گلالئی کا جھگڑا ختم کرنے کےلئے اخلاقی کمیٹی کو چاہیے کہ دونوں کا نکاح پڑھا دے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ اسلام عورت کو کام کاج کی اجازت دیتا ہے، نبی پاک ﷺ نے بیٹی کو رحمت قرار دیا اور خواتین کو جینے کا حق مل گیا۔ حضورپاک ﷺنے حضرت فاطمةالزھرہ کے احترام میں کھڑے ہو کر بتا دیا کہ عورت کا مقام یہ ہے یعنی نبوت ان کے احترام میں کھڑی ہو جاتی ہے۔اسلام نے عورت کو اتنا مقام دیا کہ جنت اس کے قدموں میں رکھ دی۔ کعبہ اورقرآن کے غلاف کی طرح عورت کا حجاب اس کی عزت و ح±رمت کی حفا ظت کر تا ہے۔