پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے گزشتہ دنوں اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق دے دی۔ طلاق کا اعلان کرنے کے لیے عامر خان نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اوراس کے جواب میں فریال مخدوم نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ہی عامر پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور اسے بے وفائی کے طعنے دیئے۔ اب اس کہانی میں ایک فرانسیسی ماڈل نے بھی انٹری دے دی ہے اور عامر خان پر ایسا شرمناک الزام لگا دیا ہے جس سے فریال مخدوم کے موقف کی توثیق ہو گئی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 24سالہ فرانسیسی ماڈل ایگلنٹائن فلورے ایگوئیلر نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے عامر خان کے ساتھ ناجائز تعلقات رہ چکے ہیں اور وہ اس کے ساتھ جسمانی تعلق بھی استوار کر چکی ہے۔
ایگلنٹائن نے کہا ہے کہ ”میں نے 2014ءمیں عامر خان کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا تھا اور میں سمجھ گئی تھی کہ بے وفائی اس کی سرشت میں ہے۔ تب فریال اس کے بچے کی ماں بننے والی تھی۔ میں نے عامر کی عادتوں کو سمجھنے کے بعد ایک موقع پر فریال کو خبردار کیا تھا اور اسے بتایا تھا کہ تمہارا شوہر کے دیگر لڑکیوں کے ساتھ تعلقات ہیں لہٰذا اسے چھوڑ دو، لیکن فریال نے مجھے ’گھر توڑنے والی‘ کہہ کر میری بات مسترد کر دی تھی کیونکہ وہ عامر پر اندھا اعتماد کرتی تھی۔ اب میں خوش ہوں کہ اس نے اس بے وفا شخص کو چھوڑ دیا ہے۔“
رپورٹ کے مطابق بولٹن شاپ کی ایک ورکر ’کلیئر نوٹل‘ نے بھی فریال مخدوم کو اس کے شوہر کی بے وفائی کے متعلق بتایا تھا کیونکہ عامر کے اس کے ساتھ بھی تعلقات تھے۔ فریال نے کلیئر نوٹل اور ایگنٹائن سے عامر کے پیغامات دینے کو کہا تھا جو انہوں نے اسے دے دیئے۔ ان موبائل فون پیغامات سے ثابت ہو گیا تھا کہ عامر کے ان کے ساتھ تعلقات ہیں۔واضح رہے کہ فرانسیسی ماڈل ایگنٹائن کے دیگر کئی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی تعلقات رہ چکے ہیں۔ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پریمیئر لیگ کے 6فٹ بالروں کے ساتھ بھی 2014ءمیں جسمانی تعلق قائم کر چکی ہے۔ ان کھلاڑیوں میں ایشلے کول، ماریو بیلوٹیلی، سیڈو بیرائنو و دیگر شامل ہیں۔