پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی اچانک اسمبلی پہنچ گئیں جہاں پی ٹی آئی کارکنان انہیں دیکھ کر دنگ رہ گئے جبکہ شیریں مزاری نے تو احتجاج بھی کیا ۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی اسمبلی پہنچیں تو شیریں مزاری اپنی نشست پر کھڑی ہو گئیں اور کہا کہ ہماری ایک کارکن نے کہاتھا کہ وہ پارٹی چھوڑ چکی ہیں انہیں اجنبی قرار دیا جائے ۔شیریں مزاری کی اس بات پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آپ کا نکتہ اعتراض نہیں بنتا آپ پہلے آرٹیکل 63پڑھیں اور پھر بات کریں ۔
واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر غیر مناسب پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کیا ہے جس کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔