نیویارک(05 اگست-2017) شادی ٹوٹنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن اب ایک امریکی ماہر نفسیات نے ایک ایسی عادت بتادی ہے جو میاں بیوی میں سے کسی ایک میں بھی ہو تو ان کی شادی کا طویل عرصے تک چلنا ناممکن ہوتا ہے. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر آرتھر ایرون کا کہنا ہے کہ ”جن میاں بیوی میں سے کسی ایک میں خودپسندی اور خود کو ہمیشہ درست سمجھنے کی عادت ہو ان کی شادی زیادہ دیر نہیں چلتی.
“ ڈاکٹر آرتھر کا کہنا تھا کہ ”اگر شادی شدہ جوڑے میں ایک فریق تنقید پر جارحانہ ردعمل ظاہر کرے اور ایسا رویہ اختیار کرے کہ گویا ہمیشہ وہی درست اور دوسرا فریق غلط ہوتا ہےتو ان کی شادی خطرے میں پڑ جاتی ہے. جو میاں بیوی ایک دوسرے سے معافی مانگنے کی عادت اپنا لیتے ہیں اور اگر فریق دوسرے کی کسی غلطی پر تنقید کرتا ہے اور دوسرا فریق پہلے کو غلط ثابت کرنے کی بجائے معافی مانگتا ہے اور معاملے کو وہیں چھوڑ دیتا ہے تو ایسے میاں بیوی کا تعلق انتہائی خوشگوار رہتا ہے اور ان کی ازدواجی زندگی طویل ہوتی ہے.“