میرا شوہر نہانے گیا تو غلطی سے اپنا فون میری میز پر رکھ گیا میں نے اپنا سمجھ کر اٹھایا تو دیکھتے ہی سب سے زور دار جھٹکا لگ گیا


نیویارک(05-اگست-2017) امریکہ میں ایک خاتون نے غلطی سے اپنے شوہر کا فون اٹھا لیا اور جیسے ہی اس نے فون کھولا ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ خاتون کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا اوران کی خوشگوار ازدواجی زندگی طلاق کے راستے پر چل نکلی. ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس 26سالہ خاتون نے اپنی کہانی بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر صارفین کے ساتھ شیئر کی ہے.

اس نے لکھا ہے کہ ”مجھے اپنے 32سالہ شوہر پر بہت اعتماد تھا، کبھی اس پر شک نہیں ہوا. کچھ دن قبل میں سو رہی تھی اور وہ نہانے کے لیے باتھ روم میں موجود تھا. اسی دوران فون پر کوئی پیغام آیا اور اس کی گھنٹی بجی، جس پر میری آنکھ کھل گئی. میں نے نیند میں ہی فون اٹھا کر دیکھا تو سنیپ چیٹ پر کسی بے حیا خاتون نے اپنی انتہائی شرمناک تصویر بھیجی ہوئی تھی.“ ”اس خاتون کا نام راکسی لکھا آ رہا تھا. پہلے تو میں پریشان ہوئی کہ یہ راکسی کون ہے اور مجھے تصویر کیوں بھیج دی. پھر مجھے احساس ہوا کہ یہ میرا نہیں بلکہ میرے شوہر کا فون تھا. یہ احساس ہوتے ہی میرے پیروں تلے زمین نکل گئی. میں 12ہفتے کی حاملہ تھی اور ایسی صورت میں شوہر کی بے وفائی کا انکشاف میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا. میں نے اپنے شوہر سے پوچھا کہ راکسی کون ہے؟ تو پہلے تو اس نے ایک بار پھر جھوٹ بولنے کی کوشش کی لیکن پھر سچ بتا دیا. اس نے بتایا کہ ’یہ لڑکی میرے دوست کی لاءفرم میں سیکرٹری ہے. وہیں سے اس کے ساتھ دوستی ہوئی اور پہلی ہی ملاقات میں ہمارے درمیان جسمانی تعلق قائم ہو گیا. کئی مہینوں سے ہم ملاقاتیں کر رہے ہیں.‘ شوہر کے اس اعتراف کے بعد میں نے اس سے طلاق کا فیصلہ کر لیا اور اب قانونی کارروائی جاری ہے. اب میں اس شخص کے ساتھ نہیں رہوں گی لیکن اپنے بچے کو ضرور جنم دوں گی.“