کرینہ کپور نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا


کرینہ کپور نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا
اُردو آفیشل۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ فٹ رہنے کیلئے زیادہ مشقت نہیں کرتی سادہ دیسی کھانے کھاتی ہوں۔گزشتہ روز ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرینہ نے کہا کہ میں سادہ خوراک دال، سبزی، روٹی، چاول اور گھی کھاتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسی غذا کی وجہ سے بالکل فٹ اور خوبصورت ہوں ۔ انہوں نے کہا صحت مند جسم کے لئے جنک فوڈ سے پرہیز اور سادہ کھانے استعمال کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میری سبزی خوری دیکھتے ہوئے سیف نے بھی سبزی خوری شروع کردی ہے۔