پیشاب روک کر رکھنے کے مردانہ طاقت پر حیرت انگیز اثرات،امریکی ماہر نے ناقابل یقین دعویٰ کر دیا


نیویارک (اردو آفیشل) سرعت انزال کی بیماری مرد کیلئے حسرت اس کی شریک حیات کیلئے سخت مایوسی اور عدم اطمینان کا باعث بن سکتی ہے مگر ایک امریکی ماہر جنسی صحت نے اس تکلیف دہ مسئلے کا نہایت سادہ حل تجویز کردیا ہے۔

ازدواجی صحت کی ماہر مارنی کنرائس کا کہنا ہے کہ جو مرد مخصوص وقت کو طویل کرنا چاہتے ہیں وہ پیشاب کو روکنے کی مشق کریں اور روزانہ چند بار یہ مشق کرنے سے نہایت حیرت انگیز نتائج سے لطف اندوز ہوں۔ انٹرنیشنل سوسائٹی آف سیکچوئل میڈیسن کے مطابق ایک منٹ سے پہلے انزال ہوجانا سرعت انزال کہلاتا ہے۔ مارنی کہتی ہیں کہ اگر دوران پیشاب اسے تین سے پانچ سیکنڈ روک کر رکھا جائے اور پھر جاری کردیا جائے تو مثانے اور انزال کو کنٹرول کرنے والے PC عضلات یا کیگل عضلات متحرک ہوجاتے ہیں جسم کے دیگر پٹھوں کی طرح کیگل پٹھے بھی ورزش سے طاقتور ہوجاتے ہیں۔ جب یہ پٹھے مضبوط ہوجائیں تو مرد انزال کو بھی اپنی مرضی سے کنٹرول کرسکتا ہے۔ دوران پیشاب چند بار روکنے اور جاری کرنے کی مشق کی جاسکتی ہے۔ اسے تقریباً 5 سیکنڈ کیلئے روک کر رکھیں اور پھر جاری کردیں۔ اسی طرح یہ مشق دیگر اوقات میں بھی کی جاسکتی ہے۔ آپ کسی بھی وقت یہ ورزش کرنے کیلئے جسم کے نچلے حصے کے پٹھوں کو (مثانے کو کنٹرول کرنے والے پٹھے) اسی طرح سکیڑین جیسے آپ پیشاب روکنے کیلئے ہیں۔ ابتدائی طور پر پٹھوں کو 5 سیکنڈ کیلئے سکیڑ کر رکھنے کی مشق کریں اور پھر دورانیہ بڑھاتے جائیں۔ مارنی کہتی ہیں کہ ان کی تحقیق سے ثابت ہوچکا ہے کہ تین ماہ تک روزانہ یہ ورزش متعدد بار کرنے سے مخصوص وقت میں 4 گناہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ وہ تجویز کرتی ہیں کہ اس ورزش کو روزانہ چند بار سے شرع کرکے تقریباً 50 بار روزانہ تک لے جائیں اور سرعتِ انزال کو ہمیشہ کیلئے بھول جائیں۔