وزیراعظم کی نااہلی پر ملکی کرنسی گر پڑی،امریکی ڈالر 108روپے ہو گیا
اُردو آفیشل۔ پاکستان کے وزیراعظم کو عدالت سے نااہل قراردیئے جانے کے بعد پاکستانی کرنسی گرگئی ہے جبکہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھاگیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے اضافہ دیکھاگیا اور مارکیٹ کے اختتام تک 108روپے میں فروخت ہورہاتھا۔