ایک اور منتخب وزیراعظم کوگھر بھیج دیا،بہت جلد وزیراعظم کوواپس دیکھیں گے،مریم نواز


اسلام آباد(28جولائی 2017ء ):وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہاہے کہ ایک اور منتخب وزیراعظم کوگھر بھیج دیاگیا،بہت جلد وزیراعظم کوواپس دیکھیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نوازنے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ کارکن ثابت قدم رہیں۔آپ بہت جلد وزیراعظم کو واپس دیکھیں گے۔انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرکہاکہ ایک اور منتخب وزیراعظم کوگھر بھیج دیاگیا ہے۔