وہ ایک قسم کے مرد جن میں مردانہ کمزوری کا امکان بے حد زیادہ ہوتا ہے


بیجنگ 27 جولائی (اردو آفیشل 2017)جلدی بیماری سرایا سس (Psoriasis) میں مبتلا مردوں پر کی گئی ایک تحقیق کے بعد چینی سائنسدانوں نے ان مردوں کے لئے ایک انتہائی افسوسناک انکشاف کر دیا ہے. اس تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جلدی بیماری سرایاسس کے شکار مردوں میں مردانہ کمزوری کا خدشہ عام مردوں کی نسبت زیادہ پایا جاتا ہے.

اخبار ڈیلی میل کے مطابق گوانگ ڈونگ پراوینشل ڈرماٹالوجی ہسپتال کے سائنسدانوں کی تحقیق میں سرایاسس کے شکار191 مردوں کی مردانہ صحت کا معائنہ کیا گیا، جبکہ 191 ایسے مردوں کی مردانہ صحت کا بھی معائنہ کیا گیا کہ جن میں یہ بیماری موجود نہ تھی. دونوں گروپوں کے معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ سرایا سس کے شکار مردوں میں سے 53 فیصد مردانہ کمزوری کے شکار تھے جبکہ دوسرے گروپ میں یہ شرح 40 فیصد پائی گئی. سرایا سس کے شکار افراد کی جلد پر سرخ رنگ کے دھبے نمودار ہوجاتے ہیں، جن کے اوپر سفیدی مائل خشک چھلکے بن جاتے ہیں. ان دھبوں میں خارش بھی محسوس ہوتی ہے اور بعض اوقات درد بھی ہوتا ہے. یہ دھبے جسم کے کسی بھی حصے پر نمودار ہوسکتے ہیں، خصوصاً گھٹنوں، کہنیوں، بغلوں، کمر، ٹانگوں یا پیروں پر یہ دھبے نمودار ہوسکتے ہیں. ان کا پھیلاﺅ بھی مختلف مریضوں میں مختلف ہوتا ہے. یہ بہت مختصر بھی ہوسکتے ہیں اور جسم کے بڑے حصے پر بھی پھیل سکتے ہیں. اس بیماری کی وجہ تاحال پوری طرح معلوم نہیں ہے البتہ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ موروثی بھی ہوسکتی ہے. تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ سرایا سس کے شکار افراد جلد کی بدصورتی کی پریشانی میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں جو کہ انہیں ذہنی دباﺅ کا شکار کرکے مردانہ کمزوری کا سبب بن سکتی ہے. اگر ان افراد میں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر یا دل کی بیماری موجود ہوتو مردانہ کمزوری کا خدشہ اور بھی بڑھ جاتا ہے. ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرایا سس کے دھبے نمودار ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے کیونکہ اس بیماری کو کنٹرول کرنے کے لئے کارگر ادویات دستیاب ہیں…